مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ایک گاڑی میں ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور گاڑی میں ٹکر کے بعد وین میں آگ لگنے کا حادثہ اسپینا بانڈہ کے مقام پر پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 13 افراد کی میتیں اور 4 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت مسافر وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ایک گاڑی میں ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1887911
آپ کا تبصرہ